ابنا: حجتہ الاسلام آغا سید عباس رضوی نے کہا کہ علامہ مرزا یوسف حسین پر حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کو روکنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ سکیورٹی ادارے کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں موجود محب وطن شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کے بجائے آہنی ہاتھوں سے نمٹے تو امن قائم ہو سکتا ہے۔...../169
29 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 490834
شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر اور مرکز انجمن امامیہ بلتستان کے صدر حجتہ الاسلام آغا سید عباس رضوی نے کراچی میں علامہ مرزا یوسف حسین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.